وڈیرے کے گارڈ کی غنڈہ گردی، بیٹری کی خریداری کے دوران تلخ کلامی پردکاندار پر فائرنگ کردی

جمعرات 22 فروری 2018 17:29

وڈیرے کے گارڈ کی غنڈہ گردی، بیٹری کی خریداری کے دوران تلخ کلامی پردکاندار ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وڈیرے کے گارڈ کی غنڈہ گردی بیٹری کی خریداری کے دوران تلخ کلامی پردکاندار پر فائرنگ کردی علاقے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع قائداعظم روڈ پر وڈیرے کے دومسلح گارڈزنے بیٹری کی خریداری کے دوران تلخ کلامی پر دوکاندار زوالفقارلاشاری پر اندھادھن فائرنگ کردی دوکاندار بال بال بچ گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی مسلح گارڈز باآسانی پولیس کی موجودگی میں فرارہوگئے رابطہ کرنے پرہیڈ محرر بقامہر نے کہاکہ کھوسوبرادری سے تعلق رکھنے والے مسلح گارڈزنے فائرنگ کی ہے تفتیش جاری ہے کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :