وینزویلا میں اپوزیشن کا صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات 22 فروری 2018 17:24

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وینزویلا میں ممکنہ انتخابی دھاندلیوں کے باعث ملکی اپوزیشن نی22 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی شمولیت کو خارج از امکان قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر نکولاس مادورو کے مخالفین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو وینزویلا آنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ ملکی الیکشن کمیشن کی تشکیل غیر جماعتی بنیادوں پر کی جائے اور بیرون ملک رہنے والے وینزویلا کے شہریوں کو بھی ان انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے۔ مادورو حکومت ملکی اپوزیشن کے یہ مطالبات تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :