فرانسیسی کھلاڑی جولین بینی ٹو اور لیوکاس نے مرسیلی اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا

جمعرات 22 فروری 2018 17:22

فرانسیسی کھلاڑی جولین بینی ٹو اور لیوکاس نے مرسیلی اوپن ٹینس مینز سنگلز ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) فرانسیسی کھلاڑی جولین بینی ٹو اور لیوکاس پائولی نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں فرانس کے جولین بینی ٹو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی روبرٹو باٹسٹا ایگٹ کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں فرانس کے لیوکاس پائولی نے ہم وطن کھلاڑی ہیوز ہربرٹ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :