Live Updates

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ممبر سازی کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول دیا، تحریک انصاف کا شدید احتجاج

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 16:44

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ممبر سازی کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول ..

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں لگائے گئے کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے ممبر سازی کے لئے لگائے کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ایما پر میئر سیالکوٹ نے کیمپ پر دھاوا بولا۔

سیاسی مخالفت میں خواجہ آصف نے بد تہذیبی کی انتہاء کر دی ہے۔ممبر سازی کیمپ میں نواز شریف کی نا اہلی پر جشن منانا وزیر خارجہ کو ناگوار گزرا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کے خلاف نیب میں کرپشن کیسز لے جانے پر دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی وزیر خارجہ کی نا اہلی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ خواجہ آصف کی دم پر پاوں رکھنے کے نتیجے میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عثمان دار کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ لگانے کے لئے ڈی سی او سیالکوٹ سے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔ میئر سیالکوٹ نے خواجہ آصف کی خوشامد میں ڈی سی او کے احکمات بھی ہوا میں اڑا دئیے۔عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔سیالکوٹ کے گلی گلی اور ہر محلے میں ممبر سازی مہم کو پہنچاوں گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :