فیصل آباد، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں پاؤڈر اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ چیک کرنے کیلئے اٹلی سے تین جدید ملک انالیزیرمشینیں منگوا لیں

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ میں پاؤڈر اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ فوری چیک کرنے کیلئے اٹلی سے ایک دو نہیں، تین جدید ملک انالیزیرمشینیں پاکستان منگوا لی ہیں۔یہ جدید مشینیں پاکستان میں پہلی مرتبہ لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورلامین مینگل نے تفصیلات سے آگا کرتے ہوئے بتایا کہ کھلے دودھ کے چند بنیادی ٹیسٹ کرنے کے علاوہ دودھ میں ملاوٹ کی چیکنگ کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوائے جاتے تھے جس سے قیمتی وقت کے ضیاع کے علاوہ ملاوٹ مافیا کے مکمل خاتمے میں مشکل پیش آتی تھی۔

جدید مشینوںکے آنے سے کھلے دودھ میں ملاوٹ کا ٹیسٹ ایک منٹ میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ تین مشینیں پنجاب فوڈ اتھارٹی سنٹرل ، نارتھ ،ساؤتھ آفس اورموبائل لیبارٹریز میں لگائی جائیں گی۔ اٹلی سے درآمد کی گئی مشینوں کی لاگت تقریبا 60لاکھ روپے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ درآمد کی گئی مشینوں سے محکمے اور عملہ کا وقت بچے گا۔ضرورت پڑنے پر مشینوں سے ڈبے کے دودھ کی بھی چیکنگ کی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :