فیصل آباد، سیشن کورٹ نے باپ اور بہن کے قاتل کو دو بار سزائے موت ساڑھے چار لاکھ معاوضہ کا حکم سنا دیا

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سیشن کورٹ نے باپ اور بہن کے قاتل کو دو بار سزائے موت ساڑھے چار لاکھ معاوضہ کا حکم سنا دیا ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان ابرار نے تھانہ چک جھمرہ کے دوہرے قتل اور سگی بہن کو زخمی کرنے پر جھمرہ سٹی کے رہائشی ملزم رضوان کو جرم ثابت ہونے پردو بار سزائے موت اور چار لاکھ معاوضہ کی سزا جبکہ دوسری سگی بہن سائرہ بی بی کو زخمی کرنے پر دس سال قید اور پچاس ہزار ہرجانہ کی سزا سنائی ملزم نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے سگے باپ اقبال اور سگی بہن سمیرا بی بی کو قتل دوسری بہن سائرہ بی بی کوزخمی کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :