فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کی جیب تراشی میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) الائیڈ ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کی جیب تراشی میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار ، الائیڈ ہسپتال کے میڈیکل یونٹ میں رات گئے خاتون کے پرس سے 7ہزار کی نقدی زیورات ودیگر قیمتی سامان نکالنے والے 3افراد کو ہسپتال میں دیگر مریضوں کی نشاندہی پر پکڑ لیا گیا رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں میں محلہ رحمت پورہ ڈھڈی والا کا محمد سلیم ولد بشیر ، محمد عزیز ولد محمد الیاس سکنہ پی ایم سی کالونی عاطف و لیاقت سکنہ سیم دفتر الائیڈ موڑ شامل ہیں ، پکڑے جانے والوں سے کئی جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے امکان ہے تھانہ سول لائن پولیس کی رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :