فیصل آباد، ٹریفک حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، وا قعہ کے مطابق ڈجکوٹ کے رہائشی 60سالہ ٹرک ڈرائیوغلام سرور ر اپنے 18سالہ اکلوتے بیٹے مزمل کے ہمراہ اپنے ٹرک پر سوار بجری لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے کہ راستے میں خطرناک موڑ پر ٹرک الٹ کر گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پرجاں بحق ہو گئے حادثے کی اطلا ع پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اس کی اہلیہ غم سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگئی جس کو کافی دیر بعد ہو ش آیا متوفیان کو روشن والا بستی سمندری روڈ پر دفن کیا گیا