فیصل آباد، نوسر بازی کانشانہ بننے والا ادھیڑ عمر شخص موت کی وادی میں پہنچ گیا

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) نوسر بازی کانشانہ بننے والا ادھیڑ عمر شخص موت کی وادی میں پہنچ گیا ،بتایا گیا ہے کہ شاداب کالونی میں لطیف پارک کے رہائشی 75سالہ عبدالرحمن ولد نظام دین گزشتہ روز سیر و تفریح کیلئے گھر سے باہر گیا نوسر بازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر اسکی جیب سے اڑھائی ہزار کی نقدی نکال لی گھر والوں نے نیم بیہوشی کے عالم میں اسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسے زہریلی چیز دی گئی ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن چار بچوںکا باپ زندگی کی بازی ہار گیا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :