راولپنڈی،سماجی مسائل کواجاگرکرنے کے لیے طنزومزاح پرمبنی خوبصورت کھیل ’تین مستانے‘ پیش کیا گیا

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سماجی مسائل کواجاگرکرنے کے لیے طنزومزاح پرمبنی خوبصورت کھیل ’تین مستانے‘ پیش کیا گیا۔کھیل کوجاویدعلی ساجن نے تحریرکیا تھا جبکہ معروف سینئرآرٹسٹ سلیم قریشی نے یدایات دیں تھیں ۔

(جاری ہے)

کھیل کے فنکاروں میں ارشدخان،نایاب خان،سویرا شہزادی،نعیم ٹوٹا،علی شان،وقاص وکی،آسیہ،عمران ڈسکو،مطلوب قریشی،عاصم چنیوٹی،آغا شبیر،جاویدعلی شاہ اورسلیم قریشی شامل تھے۔

ممتازکاروباری وسماجی شخصیت عمران چوہدری مہمانِ خصوصی تھے۔ڈرامے میں منشیات جیسی لعنت کوموضوع بنایا گیا تھا۔مہمانِ خصوصی عمران چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے موضوعات کواجاگرکرنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل سماجی برائیوں سے بچ سکیں۔ڈرامے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :