فیصل آباد، 35وارداتیں ، ڈاکوئوں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ،ڈکیتی مزاحمت پر نو جوان زخمی

شہرو گردنواح میں دیگر واداتوں میں 4گھروں اور 2دکانوں کا صفایا ،دو کاریں ، ایک ڈالہ ، رکشہ 3موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں 12مقامات پر ڈاکوئوں نے راہگیروں سے لاکھوں کی نقدی ، موبائل فونز دیگر سامان چھین لیا، پولیس نے چھ وارداتیں کو بوگس قرار دے دیا

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) 35وارداتیں ، ڈاکوئوں کے گروہ نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ڈکیتی مزاحمت پر نو جوان زخمی شہرو گردنواح میں دیگر واداتوں میں 4گھروں اور 2دکانوں کا بھی صفایا دو کاریں ، ایک ڈالہ ، رکشہ 3موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئیں ، 12مقامات پر ڈاکوئوں نے راہگیروں سے لاکھوں کی نقدی ، موبائل فونز دیگر سامان چھین لیا پولیس نے چھ وارداتیں کو بوگس قرار دے دیا ، پولیس ذرائع کے مطابق علی الصبح ڈاکوئوں کے چھ رکنی گروہ سٹی ناندلیانوالہ کے علاقہ 424گ ب مقبول احمد ولد موکھا کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اسکے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر دو لاکھ کی نقدی دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، ڈی ٹائپ کے علاقہ ملت کالونی نمبر2میں مسلح افراد نے موبائل چھیننے پر مزاحمت کر نے والے 20سالہ حسنین ولد یٰسین کو گولی مار دی 83گ ب میں 224ر ب شہری سے بوتلوں کی سیل نو ہزار چھین لی گئی روڈالہ روڈ پر ماجد سے 7ہزار کی نقدی چھینی گئی المعصوم ٹائون میں ندیم سے نقدی 10ہزار اور موبائل فون ، جناح باغ میں عباس سے بارہ سو روپے کی نقدی ، تیزاب ملزم روڈ پر زاہد سے چار لاکھ چھینے گئے ، پولیس نے وارداتیں بوگس قرار دے دی، ستارہ کالونی میں مظہر ، غلہ منڈی میں نمعمان مسلح افراد نے دو لاکھ کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس نے لڑائی جھگڑے کا واقعہ قرار دے دیا ، مہندی محلہ میں شفیق کے گھر سے چور نقدی 35ہزار لے گئے ، سدھار میں میجر محمد ریحان کے گھر سے چور لیپ ٹاپ اورضروری سامان لے گئے ، علی نواز کریانہ سٹور میں عمران کی دکان سے چورنقدی و قیمتی سامان لے اڑے ، 373گ ب میں عرفان کی دکان سے چور 24بیٹریاں لے اڑے ، ملت ٹائون میں عبداللہ کے گھر سے چور نقدی طلائی زیورات لے گئے ، نعمت کالونی میں احسن ، ضلع کچہری میں جاوید ، بلال روڈمیںنثار احمد ، کوہ نور پلازہ میں سلیمان کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔