فیصل آباد، نوجوان کی بارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، بدنامی سے بچنے کیلئے خود کو گولی مارلی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) نوجوان کی بارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش بدنامی سے بچنے کیلئے خود کو گولی مارلی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق 420گ ب تاندلیانوالہ میں جنرل سٹور کے مالک تیس سالہ محمد احمد ولدمحمد منشاء نے دکان میں سودا سلف لینے آئی سکندر کی بارہ سالہ بیٹی (ن) نامی بچی سے زیادتی کی کوشش کی ،اہل محلہ کے موقع پر پہنچنے پر احمد نے خود کو دکان کا دروازہ بند کرکے محبوس کرلیا ،بدنامی سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو پیٹ میں گولی مار کر زخمی کرلیا ،جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا پولیس حراست میں نوجوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :