میونسپل کارپوریشن میں موسم بہار انسداد ڈینگی پلان کا جائزہ

ہاٹ سپاٹ کی نگرانی شروع ہو چکی، تمام محکمے مستعدی سے کام کریں ،ْڈاکٹر عامر شیخ

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ڈاکٹر شیخ عامر کی زیر قیادت میونسپل کارپوریشن میں موسم بہار کیلئے انسداد ڈینگی منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی رجسٹریشن کا بھی جائزہ لیا گیا اور انسداد ڈینگی مہم کو انتہائی تکنیکی بنیادوں پر آگے بڑ ھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شیخ نے کہاکہ 19 فروری سے تمام ہاٹ سپاٹ مقامات کی نگرانی شروع ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موسم بہار ڈینگی کے حوالے سے حساس ہے اور تمام متعلقہ محکمے پوری ذمہ داری سے سر انجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ ہاٹ سپاٹ کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور ان مقامات پر تمام انسداد ڈینگی ایس او پیز کو نافذ کئے جائیں ۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، تعلیم، صحت، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :