Live Updates

لودھراں الیکشن سے متعلق مجھے علم نہیں،اب کیا ہوگا،عمران خان

فیصلے کاوقت ہے کہ ملک میں جمہوریت آئے گی یا مافیا کنٹرول کرے گا؟ نوازشریف رونا دھونا چھوڑکر 300ارب کاجواب دیں،احدچیمہ کی گرفتاراہم پیشرفت ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 فروری 2018 16:39

لودھراں الیکشن سے متعلق مجھے علم نہیں،اب کیا ہوگا،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں الیکشن سے متعلق مجھے علم نہیں کیا ہوگا، فیصلے کا وقت ہے کہ ملک میں جمہوریت آئے گی یا مافیا کنٹرول کرے گا؟ نوازشریف رونا دھونا چھوڑکر 300ارب کا جواب دیں،احدچیمہ کی گرفتاراہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کے بعد اب رونا دھونا جاری ہے۔

نوازشریف کوغلط طریقے سے پارٹی صدربنایا گیا۔ دنیا میں کہیں بھی اجازت نہیں کہ نااہل شخص پارٹی ہیڈ بن جائے۔ملک میں جمہوریت آئے گی یا مافیا کنٹرول کرے گا؟انہوں نے اداروں کوکنٹرول کرنے کیلئے مافیا کواداروں پربٹھایا ہواہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے احد چیمہ پکڑلیاہے یہ اہم پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

احد چیمہ بتائے گاکہ کرپشن کتنی ہوئی ہے۔حکومت نے احد چیمہ جیسے لوگ بیوروکریسی میں بٹھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت ملک کوکرپٹ مافیا سے نجات دے سکتا ہے یانہیں؟ عمران خان نے سوال کیا کہ نوازشریف سے پوچھتاہوں کہ سازش ہوگئی، رونا دھونا،کبھی ادھرکبھی ادھرصرف ایک چیز کاجواب دیں کہ 300ارب کیسے باہر گئے۔حسن نواز600ارب کے گھر میں رہتا ہے۔بتائیں کہ آپ کاتین سوارب چوری ہوکرملک سے باہرگیاہے؟ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف سپریم کورٹ میں کیس تھا کہ میں نے 34ارب کالندن فلیٹ فروخت کیا۔

میں 64دستاویزات جمع کروائیں کہ فلیٹ کیسے خریدے کیسے فروخت کیے۔جبکہ نوازشریف نے جواب دینے کے بجائے قطری خط لے آئے۔بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں ۔دو بیٹے برطانیہ میں بیٹھ گئے ہیں کہ ہم توپاکستانی شہری ہی نہیں ہیں۔ان کے وزیروں اور شاہد خاقان سب کوپتا ہے کہ پیسا چوری کا ہے۔انہوں نے کہاکہ سب وزیرمشیرجرم میں شامل ہیں۔اسحاق ڈار ملک سے باہربھاگا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات