نون لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ،امیدوارآزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 فروری 2018 16:12

نون لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ،امیدوارآزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ہوگئی ہے،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی نئے ٹکٹس سے متعلق درخواست مسترد کردی،امیدوارآزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی امیدواروں کوسینیٹ انتخابات کیلئے نئے پارٹی ٹکٹس سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کوہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوارآزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔تاہم چیئرمین ن لیگ راجا ظفرالحق نے نئے سرے سے امیدواروں کوٹکٹس جاری کیے تھے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کااجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی سپریم کورٹ میں بطورپارٹی صدرنااہلی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے انعقاد کیلئے تین آپشنز پرغور کیا۔تاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بطور پارٹی ٹکٹ ہولڈرالیکشن میں حصہ لے سکیں۔ان تین آپشنزمیں الیکشن کمیشن امیدواروں سے دوبارہ ٹکٹس طلب کرسکتاہے۔سینیٹ انتخابات کے طے شدہ شیڈول میں ہی رہ کرالیکشن کروا سکتا ہے یا پھر نئے شیڈول کے تحت تمام عمل کودوبارہ دہرایا جاسکتا ہے۔

تاہم ابھی ان میں کوئی ایک آپشن پربھی اتفاق نہیں ہوا۔اس کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔تمام آپشنز پرالیکشن کمیشن کے پاس اختیار موجود ہے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔اجلاس میں راجا ظفرالحق کے جاری ٹکٹس کی قانونی حیثیت کابھی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن حکام کاکہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات تک ن لیگ کووقت دیاجاسکتا۔

متعلقہ عنوان :