الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تین آپشنز پرغور شروع کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 فروری 2018 16:04

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تین آپشنز پرغور شروع کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کیلئے تین آپشنز پرغور شروع کردیا ہے،ان آپشنز میں امیدواروں سے دوبارہ ٹکٹس طلب کرنے،طے شدہ شیڈول میں ہی رہ کرالیکشن کروا نے،اور نئے شیڈول کے تحت تمام عمل کودوبارہ دہرانے کا آپشنزبھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کااجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی سپریم کورٹ میں بطورپارٹی صدرنااہلی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے انعقاد کیلئے تین آپشنز پرغور کیا۔تاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بطور پارٹی ٹکٹ ہولڈرالیکشن میں حصہ لے سکیں۔ان تین آپشنزمیں الیکشن کمیشن امیدواروں سے دوبارہ ٹکٹس طلب کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات کے طے شدہ شیڈول میں ہی رہ کرالیکشن کروا سکتا ہے یا پھر نئے شیڈول کے تحت تمام عمل کودوبارہ دہرایا جاسکتا ہے۔

تاہم ابھی ان میں کوئی ایک آپشن پربھی اتفاق نہیں ہوا۔اس کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔تمام آپشنز پرالیکشن کمیشن کے پاس اختیار موجود ہے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔اجلاس میں راجا ظفرالحق کے جاری ٹکٹس کی قانونی حیثیت کابھی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن حکام کاکہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات تک ن لیگ کووقت دیاجاسکتا۔