عامر کیبلز نے کینیڈین سینئرز کو 129 رنز سے شکست دیدی

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)عامر کیبلز اور کینیڈین سینئرز کے درمیان لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں میچ کھیلا گیا جو کہ عامر کیبلز نے 129 رنز سے جیت لیا، جمشید سلمان مین آف دی میچ قرار پائے، عامر کیبلز کے کپتان عامر الیاس بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے، طاہر مغل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77، جمشید سلمان 70، جمشید علی 26، ظہور الہٰی 19، سلیم الہٰی 15 اور محمد عارف نے 22 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، کینیڈین سینئرز کی طرف سے محمود احمد نے 26رنز دیکر 3،کامران نبی نی39 رنز دیکر 2 اور ابوبکر نے 45 رنز دیکر 1 وکٹ حاصل کی، جواب میں کینیڈین سینئرز7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی، کیپٹن طلال اقبال نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47، کاشف مہر 45 اور ابوبکر نے 15رنز بنائے، عامر کیبلز کی جانب سے ریحان رئوف نے 13رنز دیکر 2، اکبر علی نے 29 رنز دیکر 2، جمشید سلمان نے 6 رنز دیکر 1،افتخار احمد نے 16 رنز دیکر 1اور جاوید خان نے 29 رنز دیکر 1وکٹ حاصل کی، پروفیسر ناصر حسین ، محمد آصف امپائر جبکہ سجاد الحسن سکورر تھے، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے جمشید سلمان کو مین آف دی میچ کا انعام دیا جبکہ انتخاب عالم نے کھلاڑیوں میں سوینئر تقسیم کئے، اس موقع پر مہمانِ ٹیم کی مہمان نوازی کرتے ہوئے سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے کینیڈین سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں میں سوینئر تقسیم کئے، اس موقع پر چیئرمین کنٹری کلب چوہدری علی شجاعت، قیصر شہزاد کھچی، عثمان علی، زبیر بٹ، ولید یعقوب، ارشد محمود، منظور علی عارف، نبیل ملک اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔