تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بارے آگاہی سیمینا ر کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرگزشتہ روز ہمدرد سنٹرمیں تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان آگاہی سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں محکمہ صحت ، علمائے اکرام ، این جی اوز، ڈاکٹرز،لوکل باڈیز اور حکومتی اداروں کے نمائندگان کوآبادی کے مسائل اور مشکلات کے خاتمے کیلئے ان کے اہم کردارکے حوالے سے فرائض اور ذمہ دارویو ں سے متعلق آگاہی دی گئی، اس موقع پر ڈپٹی میر طارق محمود اور چیئرمین بہبود آبادی شہزادبٹ نے خصوصی شرکت کی، شہزادہ بٹ نے کہا کہ محکمہ فیملی پلاننگ سے متعلق پروگرامز پر خصوصی فوکس کر نے کے ساتھ دور افتادہ علاقوں جہاں میڈکل کی سہولیات کا فقدان ہے رسائی حاصل کرکے اپنے موبائل سروس یونٹس کے ذریعے اپنے پیغامات ،معلومات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے، اس ضمن میں ماں بچے کی صحت ایک ایسا اہم نقطہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ہمیںاپنے معاشرے کو ایک متوازن شکل دے کر وسائل کے مطابق آبادی کو مربوط طریقے سے منظم کرناہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر آفتاب احمد ، متعلقہ افسران بہبود آبادی، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔