صنعتوں کیلئے گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، عارف قاسم

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے کہا ہے کہ صنعتوںکیلئے گیس کی بندش کا خاتمہ اور صنعتی شعبہ کیلئے بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ہر سال موسم سرما میں صنعتی شعبہ کو گیس کی سپلائی معطل کردی جاتی ہے جس کے تدارک کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے، گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تاپی گیس و پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ اور ملکی گیس کی ضروریات پوری ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :