دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، سی سی پی او

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت تمام ڈویژنل ایس پیزکو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر ، ڈاکوئوں ، چوروںاور سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ، جس کی روشنی میں تمام ڈویژنز میںجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں، گذشتہ روز لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف ریڈز کے دوران 28ملزمان کو گرفتار کر کے ان سی70 کلوگرام چرس اور185بوتل شراب برآمد کی گئی جبکہ قمار بازی کرنے والوں کیخلاف کاروئی کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ہزاروںروپے نقدبرآمدکئے ہیں، جبکہ ڈکیت گروہوں کی4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مالِ مسروقہ، دیگر قیمتی اشیا اور ناجائز اسلحہ کی11ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج عمل میں لایاگیا اور ان کے قبضہ سی8پسٹل،3رائفل اور سینکڑوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں، اسی طرح لاہورپولیس نے مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث52 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاہے جبکہ پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کی11مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔