بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا، رہنمائوں سے شیڈول طلب کر لیا

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا، رہنمائوں سے شیڈول طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پرٹی کی جانب سے عام انتخابات کے محاذ کی سرگرمیوں میں پہلے مرحلہ پر پنجاب کو ٹارگٹ کیا جائے گا ، سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں جلسوں کی تجاویز زیرغور ہیں۔بلاول بھٹو نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اورمزید جلسوں کا شیڈول بھی طلب کر لیا ۔ جبکہ پنجاب کی پارٹی قیادت کو پارٹی کی ممبرشپ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔