بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی

نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے،بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے ،ْدفتر خارجہ

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) راولا کوٹ سیکٹر پر اشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے راولاکوٹ سیکٹرپرایک مزدورشہید ہوا تھا۔دفتر خارجہ نے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نیرواں برس 367 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ،ْبھارتی اشتعال انگیزی سے 16 شہری شہید،65 زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے ،ْنہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے،بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔

متعلقہ عنوان :