وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرنے کشمیرکونسل کوختم کرنے کافیصلہ کرکے جہاںریاستی وقارکوبلندکیاہے ،ْراجہ ریاست احمد

کشمیرکونسل کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما،سابق امیدواراسمبلی چیئرمین راجہ ریاست احمدخان نے کہاہے کہ کشمیرکونسل کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کشمیرکونسل کوختم کرنے کافیصلہ کرکے جہاںریاستی وقارکوبلندکیاہے وہیںپرآزادحکومت کوبھی مکمل بااختیارکیاہے ایکٹ 74 اور کشمیر کونسل کے بارے میں قائد عوام وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے دلیرانہ موقف پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں اگر اس تجویز پر عمل ہوتا ہے تو وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،کشمیر ی قوم اس اہم معاملے میں بلاامتیاز جماعتی وابستگی کے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے ساتھ کھڑی ہے،اس اقدام سے کشمیر اور پاکستان کا رشتہ مزید مضبوط ہوجائے گا،اس سے کشمیر ی قوم کے اندر جو بے چینی پائی جاتی ہے اس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا،جو پاکستان اور کشمیر دنوں کیلئے سودمند ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74اور کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزادکشمیر حکومت مزید با اختیار ہوجائے گی اور خطے میں خوشخالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ایکٹ 74 کا مجوزہ خاتمہ باشندگان ریاست کو با اختیار بنانے کا عملی اقدام ہو گاہم وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے اس فیصلے پر ان کی پشت پر کھڑے ہیں اور مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کرتے ہیں اس متوقع اہم فیصلے پر سیاست کرنے والے نام نہاد سیاسی لیڈروں کو کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کشمیر کونسل کے ملازمین کو کسی قسم کے تحفظات کا شکار نہیں ہو نا چاہیے ان کے جملہ حقوق اور ملازمت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ایکٹ 74 کے خاتمہ کی صورت میں ایک بااختیار ریاست باشندگان ریاست کا سرمایہ اور اثاثہ ہو گی ایکٹ 74 کے خاتمہ کے ثمرات برائے راست سوسائٹی کے ہر طبقے کو پہنچیں گے لہذا اس متوقع تبدیلی کی حمایت تمام طبقات کو کرنی چاہیے اس ضمن میں حکومت آزاد کشمیر کی بالعموم اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی بالخصوص سیاست سے بالا تر حمائیت کرنا بالغ نظری کا عملی مظاہرہ ہو گا یہی وجہ ہے کہ قوم پرست سیاسی جماعتوں سے لیکر ہر شعبہ زندگی سے اس ایکٹ کے متوقع خاتمہ کے لیے آواز بلند ہو رہی ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ کشمیری ایک با اختیار اور اپنے حقوق کے دفاع کا شعور رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :