کوٹلی ،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثارکیتاجردکاندارحضرات کواشیاء خردونوش معیاری اورسرکاری ریٹس پرفروخت کر نے کی ہدایت

اگر تاجردکاندارکو مضرصحت یازائدقیمت اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایاگیاتواس کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ،ْراجہ نثار احمد

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء)اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ تاجردکاندارحضرات اشیاء خردونوش صاف ستھری ،معیاری اورسرکاری ریٹس پرفروخت کریںکسی بھی تاجردکاندارکی طرف سے اگرزایدالمعیاد،ناقص،مضرصحت یازائدقیمت فروخت کرتے ہوئے پایاگیاتواس کے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی تاجردکاندارحضرات اپناسامان اپنی دکانوںشٹرکے اندررکھیںتاکہ ٹریفک روانی متاثرنہ ہواورپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے کسی شخص کوبھی تجاوزات کرنے کی ہرگزاجازت نہیںدی جائیگی ہوٹل مالکان اپنے اپنے ہوٹلوںکے اندربہترین صفائی ستھرائی کااہتمام کریںکسی بھی ہوٹل میںگندگی پائی گئی تونہ صرف اسے جرمانہ کیاجائے گابلکہ اس کاہوٹل بھی بندکردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزکوٹلی سٹی کے مختلف بازاروں،ہوٹلوں،دکانوںکے معائنے،اشیاء خردونوش کامعیار،صفائی ستھرائی اورقیمتیںچیک کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ شہری ،تاجراپناسامان دکانوںکے اندررکھیںتاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہواورپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات پیش نہ آئیںکسی بھی شخص کوتجاوزات کرنے کی ہرگزاجازت نہیںدینگے عوام کوسہولیات پہنچاناہم سب کی ذمہ داری ہے شہری فٹ پاتھوں،گلیوںاورسڑکوںپرسامان رکھنے کی بجائے اپنی دکانوں،شٹرزکے اندررکھیںتاکہ عوام کودوران سفر مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے انہوںنے کہاکہ تاجرحضرات صاف ستھری،معیاری اورسرکاری ریٹس پراشیاء خردونوش کی فروخت یقینی بنائیںکوئی بھی تاجردکاندارغیرمعیاری،ناقص اورسرکاری ریٹس سے زایدقیمتوںپراشیاء فروخت کرتے پکڑاگیاتواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔