سپریم کورٹ نے نواز شریف کو دوبارہ نااہل قرار دیکر ووٹ کا تقدس بحال کیا ،ْسیدتبریز کاظمی

عدالت عظمیٰ پاکستان کے اس فیصلے نے پاکستان و آزاد کشمیر کے عوامی دل جیت لیے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر مظفرآباد ڈویثرن کے سینئر نائب صدر سید تبریز کاظمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان نے نواز شریف کو دوبارہ نااہل قرار دیکر ووٹ کا تقدس بحال کیا، عدالت عظمیٰ پاکستان کے اس فیصلے نے پاکستان و آزاد کشمیر کے عوامی دل جیت لیے ہیں، جب ایک شخص اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہیں تو وہ کیسے ملک کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے کابینہ کی۔

تشکیل کی ہدایات جاری کر سکتا ہے، خود نااہل شخص کس طرح عوامی مفادات کے۔مطابق اسمبلی ممبران کے لیے شخصیات کا انتخاب کر سکتا ہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ پاکستان نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دیکر ملک کا مستقبل محفوظ بنایا ہے، مسلم لیگ( ن) کو اب اداروں سے محاذ آرائی کسی صورت سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دیگی، بلکہ ایسے اقدامات سے مسلم لیگ (ن) مزید عوام میں ذلیل ہوگی، نوازشریف اور اس کے چمچوں کو اب عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا ہی پڑے گا، محاز آرائی کا راستہ بھی اب پاکستانی عوام کسی صورت اختیار نہیں کرنے دینگے، پاکستانی قوم ملکی۔

(جاری ہے)

اداروں کے تحفظ کے لیے اور ان کے وقار کو بحال رکھنے کے لیے قائد تحریک عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔