مظفرآباد ، گلوبل ایس ڈی جی سیون کانفرنس، امن ویلفیر آزادکشمیر کا وفد شرکت کیلئے بنکاک روانہ

اقوام متحدہ کانفرنس سنٹر میں کانفرنس میں آزادکشمیر سے پہلی تنظیم کی شرکت

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) گلوبل ایس ڈی جی سیون کانفرنس، امن ویلفیر آزادکشمیر کا وفد شرکت کے لیے بنکاک روانہ، اقوام متحدہ کانفرنس سنٹر میں کانفرنس میں آزادکشمیر سے پہلی تنظیم کی شرکت، تفصیلات کے مطابق بینکاک میں گلوبل ایس ڈی جی سیون کانفرنس جاری ہے، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ کی جانب سیدعوت امن ویلفیر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی آزادکشمیر کا وفد گزشتہ روز بینکاک روانہ ہوگیا ہے وفد میں چیف آرگنائزر چوہدری محمد بشیر اور صدر افتخار اعوان شامل ہیں، امن ویلفیر کا یہ اعلیٰ سطحی وفد بینکاک میں گلوبل ایس ڈی جی کانفرنس میں شرکت کے ساتھ اپنی نمائندگی کو یقینی بنائے گا، آزاد کشمیر کے دارالحکومت سے بین الاقوامی ایونٹ میں امن ویلفیئر کی شرکت کو عوامی، سماجی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔