مظفرآباد، سابق وزیر میاں وحید کی سردار صادق کے گھر آمد، سینئر لیگی کارکنوں نے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا

ْ سینکڑوں افراد پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل، نیلم میں پی پی کو سب سے بڑی قوت بنانے کا عزم

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیر میاں وحید کی سردار صادق کے گھر آمد، سینئر لیگی کارکنوں نے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا، عبدالغفور چیچی، میرواعظ خورشد، شیخ جاوید اقبال، حاجی ملک افراز، حاجی محمد یونس کی قیادت میں سینکڑوں افراد پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل، نیلم میں پی پی کو سب سے بڑی قوت بنانے کا عزم، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے لیسواہ کا دورہ کیا، دورہ کے دوران پیپلزپارٹی نیلم کے سینئر رہنماء، صدر بلاول بھٹو فورس متحدہ عرب امارات سردار صادق کی رہائش گاہ آمد پر سابق وزیر کا شاندار استقبال کیا گیا، بڑی تعداد میں لوگ سردار صادق کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے، اس موقع پر سینئر سیاسی رہنماوں عبدالغفور چیچی، میرواعظ خورشید، شیخ جاوید اقبال، حاجی ملک افراز، حاجی محمد یونس کی قیادت میں درجنوں لیگی کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی، میاں عبدالوحید نے نئے شامل ہونیوالے کارکنان کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی میں جائز مقام دینے، عزت نفس کا خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی، نئے شامل ہونیوالے کارکنان نے لیسواہ سمیت نیلم ویلی بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کو منظم اور مزید مضبوط قوت بنانے کا عزم کیا اور میاں عبدالوحید کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہتے ہوئے عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :