آزاد کشمیر احتساب بیورو نے محکمہ تعلیم کے سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز و دیگر کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے محکمہ تعلیم کے سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز و دیگر کے خلاف ،خلاف قواعد اور بوگیس تقرریوں کی نسبت ریفرنس احتساب عدالت مظفرآباد میں دائر کر دیا۔یہ ریفرنس سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالرحمن شیرازی،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد اسلم چغتائی،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہٹیاں بالا گل زرین اعوان اور ہیڈ کلرک چوہدری محمد ایوب کے خلاف دائر کیا گیا۔

آزاد جموں وکشمیراحتساب بیورونے محمد نعیم کی بوگس تقرریوں کی نسبت شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا۔شاکی کا مئوقف تھا کہ مذکورہ آفیسران نے جعلسازی اور رشوت لیتے ہوئے جعلی اسناد کے حامل اور مشتہر کی گئی آسامیوں کی تعداد سے زائد تقرریاں عمل میںلائیں جو کے خلاف قواعد ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش قبضہ میںلئے گئے ریکارڈ کی روشنی میں شاکی کے الزامات درست ثابت ہوئے۔

مورخہ19.09.2015 اور09.12.2015 کے اخبارات میں جونیئر مدرس حلقہ پانچ ضلع جہلم ویلی کی دو آسامیوں کو مشتہر کیا گیا جبکہ بعد ازاں ٹیسٹ انٹرویو کے دوران پرچہ جات میں کٹنگ/جعلسازی کرتے ہوئے اختیارات کے ناجائزاستعمال کر کہ اپنے من پسند 11 اضافی امیدواران کی تقرری عمل میںلائی گئی۔تفتیشی عمل کے دوران یہ بات عیاں ہوئی کہ مذکورہ ملزمان نے ایک دوسرے سے ملی بھگت کرتے ہوئے دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعلسازی سے جعلی اور فرضی میرٹ لسٹ ہا مرتب کرتے ہوئے 02 امیدواروں کے بجائی13 امیدواروں کو بھرتی کیا۔

محکمہ تعلیم کے مذکورہ آفیسران نے عدالت العظمیٰ کے اُس فیصلہ کی بھی نفی کی جس کے مطابق جتنی آسامیاں مشتہر کی جائیں اُتنی ہی تقرریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ سلیکشن کمیٹی مکمل نہ ہونے کے باوجود بھی یہ تقرریاں عمل میںلائی گئیں جو کہ سراسر قانون کے مغائر ہے۔سیکرٹری کمیٹی کو چونکہ28.12.2015 کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے کمیٹی مکمل نہیںتھی۔

روئیداد اجلاس سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹیسٹ انٹرویو گرلز مڈل سکول ہٹیاں بالا منعقد ہوئے جبکہ ملزمان سے دریافت میں پایا گیا کہ ٹیسٹ انٹرویو بوائز مڈل سکول ہٹیاں بالا میں منعقد کئے گئے۔روئیداد اجلاس سلیکشن کمیٹی کے مطابق بعض تقرریاں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی جگہ کی گئیں لیکن درحقیقت بعض تقرریاں حاضر سروس استاتذہ کی آسامیوںکے خلاف کی گئیں جو کہ سراسر جعلسازی اور دھوکہ دہی ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز(وقت) عبدالرحمن شیرازی،DEO (وقت)گل زرین اعوان اور محمد ایوب اس کیس میں احتساب بیورو میں گرفتار بھی رہ چکے ہیں جو بعد ازان ضمانت پر رہا کئے گئے تھے۔ چیئرمین احتساب بیورو نے شعبہ پراسیکیوشن کو ریفرنس کی مئوثر پیروی کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :