احمدیار، ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں، لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے گئے

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوئوں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 349/EBمیں سید قلب عباس گیلانی کے گھر میں 8 نامعلوم ڈاکوئوں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت1216000 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نواحی گائوں 25/EBمیں محمد علی کے گھر کے تالے توڑ کر علی حسن نے دو کس ساتھیوں سے ملکر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت125000 روپے چرالیے تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :