مولانا تقی عثمانی فیصل مسجد میں (آج) جمعہ کی امامت کریں گے

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء)معروف اسلامی سکالر مولانا تقی عثمانی آج 1:30 پر فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے ۔ نماز جمعہ میں اسلامی یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت اور جڑواں شہروں سے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔