موچکو اور شیر شاہ سے 11 جواری پکڑے گئے

جمعرات 22 فروری 2018 15:40

کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی (موچکو اور شیر شاہ سے 11 جواری پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے قمار بازی کے آلات اور دائو پر لگی رقم برآمد کرلی گئی،شیر شاہ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے تاش اور 20 ہزار 800 روپے برآمد کرلئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلای ہے۔