گارڈن میں نامعلوم ملزمان کا سیکورٹی گارڈ پر تشدد

جمعرات 22 فروری 2018 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) گارڈن میں لاکھانی پلازہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے سیکورٹی گارڈ 25 سالہ احسان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا،زخمی کو سول اسپتال میں طبی امداد دی گئی،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔