وینزویلا میں اپوزیشن کا صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات 22 فروری 2018 15:40

کراکس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وینزویلا میں ممکنہ انتخابی دھاندلیوں کے باعث ملکی اپوزیشن نے 22 اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اپنی شمولیت کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر نکولاس مادورو کے مخالفین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو وینزویلا آنے کی اجازت دی جائے، الیکشن کی نگرانی کرنے والے ملکی کمیشن کی تشکیل غیر جماعتی بنیادوں پر کی جائے اور بیرون ملک رہنے والے وینزویلا کے شہریوں کو بھی ان انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مادورو حکومت ملکی اپوزیشن کے یہ مطالبات تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :