نواز شریف نے اپنی نشست پر مریم نواز کو بٹھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 15:38

نواز شریف نے اپنی نشست پر مریم نواز کو بٹھا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22فروری 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنے کا کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم  نواز شریف کو پانامہ پیپرز کے بعد نا اہل قرار دیا گیا تھا لیکن اب انہیں پارٹی کی صدارت سے بھی نا اہل قرار دیا گیا ہے۔جس کے بعد میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا نئا صدر کون ہو گا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں کے خیال میں شہباز شریف مسلم لیگ ن کے نئے صدر ہو سکتے ہیں۔لیکن مریم نواز اس کے مخالف نظر آتی ہے۔سابق وزیر اعطم نواز شریف نے احتساب عدالت سے واپسی پر مریم نواز کو گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنے کا کہہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ نواز شریف گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھے ہیں۔نواز شریف کا یہ اقدام اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کے لئے نئے صدر کے طور پر سامنے آ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :