ابوظہبی میں کنکریٹ مکسر الٹنے سے دو گاڑیاں کچلی گئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 15:38

ابوظہبی میں کنکریٹ مکسر الٹنے سے دو گاڑیاں کچلی گئیں
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) مقامی ذرائع البیان کے مطابق ابوظہبی میں التحاد اخبار کے دفتر کے سامنے کنکریٹ کا ایک ٹرک الٹ گیا ، جسکے نتیجے میں دو گاڑیا ں اس کی ذد میں آئیں اور کچلی گئیں۔ ٹرک المرور سٹریٹ سے دوپہر 12 بج کے 30 منٹ پر گزر رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے اچانک الٹ گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ روڈ کی دائیں جانب جاتے ہوئے پیش آیا تھا جب ٹرل المرور سٹریٹ سے شیخ رشید بن سعید روڈ کی جانب موڑ کاٹ رہا تھا۔

ٹرک کے الٹنے سے دو گاڑیاں آپس میں ٹکراتے ہوئے کچلی گئی جس سے کچھ نقصان بھی ہوا ہے ۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک کا وزن زیادہ ہونے اور تیز رفتاری سے موڑ کاٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :