چیچہ وطنی، نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا

جمعرات 22 فروری 2018 15:30

ْ چیچہ وطنی۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیچہ وطنی میں نا معلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس کے مطابق گاؤں113،بارہ ایل میں واقع پولٹری فارم کا مالک چودھری زاہدحمیداس کا کزن راشد نصیر اور ملازم تلمیذ الحسن گزشتہ شب پولٹری فارم سے ملحقہ کمرے میں سورہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کمرے میں گھس کرفائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :