مقبوضہ کشمیر ، ہائیکورٹ بار ایسوایشن کی معمر شہری کے قتل اور گجر برادری کے افراد کو ہراساں کرنے کی مذمت

جمعرات 22 فروری 2018 15:20

ْ سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں بڈگا م سویہ بگ کے رہائشی ایک معمر شہری سید حبیب اللہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی نے سرینگر میں منعقدہ اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے ایک نہتے شہری کا وحشیانہ قتل قطعی طور پر بلا جواز ہے ۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے نہتے شہری کے قتل کی عدالتی تحقیقات اور مجرموں کوفوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں جموںخطے کے ہیرا نگر گائو ں کے سرپنچ کی طرف سے گجر بکروال برادری کے افراد کو ڈرانے دھمکانے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو کم عمر لڑکی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کیخلاف آواز بلند کرنے پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیرا نگر علاقے کے سرپنچ کا تعلق کانگریس سے بتایا جارہا ہے اور اس نے گجر برادری کے افراد کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے تین روز کے اندر اندر گائوں خالی نہ کیا تو انہیں زبردستی یہاں سے نکالا جائے گا۔ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ سرپنچ نے اپنی برادری کے افرا د کو یہ بھی ہدیت کی ہے کہ وہ گجر وں کا سماجی بائیکاٹ کریں اور ن سے دودھ اور دیگر اشیا ء نہ خریں۔بار ایسوسی ایشن نے اپنے اجلاس میں کہا کہ ہندو انتہا پسند اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے جموںخطے میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اجلاس میں قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ گجر برادری کو تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :