طالبان کا گھات لگا کر حملہ،افغان نائب صدر کے سابق کمانڈر عبدالجلیل ہلاک

بگرام میں نامعلوم افرادکی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی عملے پر فائرنگ ،پانچ ملازمین مارے گئے

جمعرات 22 فروری 2018 15:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) طالبان نے شمالی صوبے جوزجان میں نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم کے سابق کمانڈر عبدالجلیل کو گھات لگا کر ہلاک کردیا۔دوسری جانب ضلع بگرام میں نامعلوم افراد نے نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) عملے کے 5 ملازمین پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔مقامی سیکیورٹی حکام نے افغان خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبا ن نے گزشتہ روز دشت لیلی کے مقام پر جان لیوا حملہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکورٹی چیف فقیر محمد کاکہنا تھا کہ کمانڈر جلیل اپنے ڈرائیور کے ہمراہ علاقے میں گشت کررہے تھے کہ گھات لگائے طالبان نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔دوسری جانب ضلع بگرام میں نامعلوم افراد نے نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) عملے کے 5 ملازمین پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ضلعی گورنر عبدالشکور قدوسی نے بتایا کہ این ڈی ایس کا اسٹاف دوپہر ایک بجے واپس گھر جارہا تھا کہ بگرام کے علاقے کو ٹوپ میں نامعلوم حملہ آواروں نے قاتلانہ حملہ کیا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔عبدالشکور نے حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے گریز کیا۔واضح رہے کہ طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے حملے کے ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :