بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا،پنجاب کی پارٹی قیادت کو پارٹی کی ممبرشپ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی

جمعرات 22 فروری 2018 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ انتخابات کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے محاذ کی سرگرمیوں میں پہلے مرحلہ پر پنجاب کو ٹارگٹ کیا جائے گا ، سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں جلسوں کی تجاویز زیرغور ہیں۔بلاول بھٹو نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اورمزید جلسوں کا شیڈول طلب کر لیا ۔ بلاول بھٹو نے پنجاب کی پارٹی قیادت کو پارٹی کی ممبرشپ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔