سندھ ہائی کورٹ: 107 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، ہوم سیکرٹری طلب

جمعرات 22 فروری 2018 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے گمشدہ افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری کو فوری طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہوم سیکرٹری اجلاسوں میں چائے پی کر چلا جاتا ہے، دستخط کا بھی وقت نہیں ، ہوم سیکرٹری کو یہاں دن بھر کھڑا رکھیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں 107 لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا لوگ قرآن اٹھا رہے ہیں ، کیا جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس والوں کو کوئی خدا کا خوف نہیں ، کہہ چکے جے آئی ٹیز ، ٹاسک فورس سے کچھ نہیں ہو رہا، انتہائی اقدام پر مجبور نہ کریں ، ورنہ متعلقہ حکام کو جیل بھیجیں گے ، جے آئی ٹیز ٹاسک فورس وقت ضائع کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :