سعودی عرب ، اونٹوں کے 2 ہزار سال پرانے باقیات دریافت کر لیے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 14:59

سعودی عرب ، اونٹوں کے 2 ہزار سال پرانے باقیات دریافت کر لیے گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء)  مقامی ذرائع عرب نیوز کے مطابق سعودی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ نے سعودی ریاست میں تراشی ہوئی تاریخی چٹانیں دریافت کرلیں، جو کہ 2000سال پرانی ہیں۔ سنگ تراشی کا کام نہایت شاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ، ان چٹانوں سے اونٹوں کے باقیات بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خوبصورت مجسمے اونٹوں کے ڈھانچوں کی شکل میں ملے ہیں۔ تاریخی دریافت سے علاقے کی تاریخ مزید اجاگر ہوگی۔ سعودی اور فرانسیسی اسکالرز کاکہناہے کہ نئی دریافت اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ مقامی شہریوں کی لاپروائی اور موسمی حالات کی وجہ سے تراشے ہوئے بہت سارے مجسمے ضائع ہوگئے ہیں تاہم جتنے کچھ باقی بچے ہیں ان سے اس دور کے تخلیق کاروں کے ہنر کی عکاسی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :