ماہرہ خان کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر جاوید شیخ نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 14:52

ماہرہ خان کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر جاوید شیخ نے ناقدین کو منہ توڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء): گذشتہ روز جاوید شیخ اور ماہرہ خان کی لکس اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے جاوید شیخ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں ماہرہ خان کے گال چُومنے کی کوشش کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ اس پر ماہرہ خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی رائے رکھنا اچھی بات ہے لیکن ہر بات کو خبر بنا دینا نہایت افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پیغام میں ماہرہ خان نے مزید کہا کہ جاوید شیخ میری لیے محترم اور قابل احترام ہیں۔اس معاملے پر اچھی خاصی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اب جاوید شیخ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ جاوید شیخ نے فیصل قریشی اور جرجیز سیجا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔ یہ تصویر پی ایس ایل کے لیے دبئی جاتے ہوئے دوران پرواز لی گئی۔ شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ ہم سب کے لیے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی تصویر پوسٹ کر کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔