عمران خان کا اس عمر میں شادی کرنا ایسے ہی جیسے اگلے انتخابات میں پاکستان پیپلز ..
تازہ ترین : 1

عمران خان کا اس عمر میں شادی کرنا ایسے ہی جیسے اگلے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب سے الیکشن لڑنا

عمران خان کا اس عمر میں شادی کرنا ایسے ہی جیسے اگلے انتخابات میں پاکستان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22فروری 2018ء)معروف کالم نگار ارشاد بھٹی نے عمرا ن خان کی تیسری شادی سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان کا اس عمر میں شادی کرنا ایسے ہی جیسے اگلے انتخابات میں پی پی کے ٹکٹ پر پنجاب سے الیکشن لڑنا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار ارشاد بھٹی نے اپنے ایک کالم ’’تیسری شادی اور سیانے ‘‘ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنے سیانے دوست سے دو دن پہلے پوچھا کہ ’’عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں کیا خیال ہے‘‘ جواب آیا ’’اس عمر میں شادی کرنا ایسے ہی جیسے اگلے انتخابات میں پی پی کے ٹکٹ پر پنجاب سے الیکشن لڑنا‘‘ لیکن چونکہ کپتان کی زندگی میں حسنِ ظن کی جگہ بھی حسنِ زن ہی، لہٰذا جب بھی موقع ملے گا، یہی کریں گے، اگلا سوال کیا ’’اب کیا ہوگا‘‘ بولے ’’اب کچھ نہیں ہوسکتا، اب کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اور تو اور اب تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خان صاحب یہ ٹویٹ کردیں : رشوت دے کر جان چھوٹ جاتی ، کاش بیوی اپنی پولیس ہوتی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کچھ روز قبل اپنی روحانی پیشوا بشری بی بی سے شادی کر لی تھی۔عمران خان کی شادی کی خبر ابھی بھی پرانی نہیں ہوئی اور میڈیا میں ابھی بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 14:13:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎