عراق نے روس سے 36 ٹینک وصول کر لئے

جمعرات 22 فروری 2018 16:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) عراق نے روس سے 36 ٹینک وصول کر لئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے سربراہ عثمان الغنیمی نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال طے پانے والے معاہدے کے تحت روس سے 73 ٹی قسم کے 90 ٹینکوں میں سے 36 کو وصول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بغداد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے بتایا کہ باقی ٹینک اس سال اپریل میں ہمیں مل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ ٹینکوں کی وصولی کے بعد ہماری ملکی عسکری قوت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :