چین میں سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی اصلاحات جاری

گزشتہ سال 700سے زائد صنعتی و کاروباری اداروںمیں نجی سرمایہ کاری شامل کرنے سے کل مالیت3 کھرب 38 ارب60 کروڑ یوان بنی

جمعرات 22 فروری 2018 15:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) چین میں سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی اصلاحات جاری ، گزشتہ سال 700سے زائد صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت میں نجی سرمایہ کاری شامل کرنے سے کل مالیت3 کھرب 38 ارب60 کروڑ یوان بنی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ برسوں میں چین کی مرکزی حکومت کے تحت سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت کی اصلاحات جاری ہیں۔

دو ہزار سترہ تک مذکورہ اداروں کی ملکیت میں حکومت کے علاوہ دو تہائی نجی سرمایہ کاری بھی شامل ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ اصلاحات آئندہ عرصے میں بھی جاری رہیں گی اور ان اداروں کی ملکیت میں غیر سرکاری سرمایہ کاری کا تناسب زیادہ ہوگا۔اطلاع کے مطابق دو ہزار سترہ میں چینی مرکزی حکومت کے تحت کل سات سو سے زیادہ صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت میں نجی سرمایہ کاری شامل کی گئی ہے جس کی کل مالیت تین کھرب اڑتیس ارب ساٹھ کروڑ یوان بنی ۔

(جاری ہے)

رواں سال توانائی، ریلوے، سول ایوی ایشن ، ٹیلی مواصلات، اور فوجی مواصلات سمیت دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری اداروں کی ملکیت کے نظام کی اصلاحات پر زور دیا جائے گا اور ان میں غیر سرکاری سرمایہ کاری زیادہ لائی جائیگی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان چینی سرکاری اداروں کی اصلاحات کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی شمولیت کا بھی خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :