فیصلوں کے زریعے نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کیپٹن(ر)صفدر

مولوی تمیزالدین کیس میں انصاف نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش بنا ، اب نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں،مسلم لیگ(ن)کے رہنما ر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

فیصلوں کے زریعے نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کیپٹن(ر)صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ فیصلوں کے زریعے نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مولوی تمیزالدین کیس میں انصاف نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش بنا ، اب نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے مگر اس کے باوجود نواز شریف اکاونٹی بلٹی بیورو بن چکا ہے ۔

کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام سمجھ چکے ہیں کہ اس ملک کا نجات دہندہ نواز شریف ہے ، نواز شریف کی وزارت بھی چھنتی رہی اور وہ جلا وطن بھی ہوتے رہے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا،دیکھتے ہیں مورخ اس فیصلے کو کیا لکھے گا۔کیپٹن صفدر نے اس موقع پر مولوی تمیزالدین کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہیں ملا تو اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا، نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اللہ خیرکرے گا۔