پنجاب ہائوس کے باہر (ن) لیگی کارکنوں کی نواز شریف کے حق میں نعرے بازی ،

سابق وزیراعظم پنجاب ہائوس کی چھت پر آگئے ،ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

پنجاب ہائوس کے باہر  (ن) لیگی کارکنوں کی نواز شریف کے حق میں نعرے بازی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد میں پنجاب ہائوس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اپنے قائد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی‘ نواز شریف کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے پنجاب ہائوس کی چھت پر آگئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنمائوں کا اجلاس نواز شریف کی صدارت میں پنجاب ہائوس میں ہوا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن بڑی تعداد میں پنجاب ہائوس کے باہر پہنچ گئے اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ نواز شریف کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے پنجاب ہائوس کی چھت پر آگئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ کارکن نواز شریف کو دیکھ کر جوش میں آگئے اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔