نواز شریف کے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

نواز شریف کے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز پرنوازشریف کے اعتراضات کے بعد احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ۔نیب ریفرنس کی سماعت دن ڈیڑھ بجے ہوگی۔

2 غیر ملکی گواہوں کے بیانات لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے جائیں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر 2 ضمنی ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ پر سماعت کی۔نواز شریف کی معاون وکیل نے دونوں ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے دائر دونوں ضمنی ریفرنسز کی ضرورت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

عائشہ حامد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ضمنی ریفرنسز کی منظوری یا اسے مسترد کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نواز شریف کی معاون وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، گواہوں کے بیان پر ہم نے جرح کرنی ہے، ملزمان کے آنے کی ضرورت نہیں۔فاضل جج نے ہدایت کی کہ آپ درخواست لکھ کر دے دیں اور نہ آنے کی وجہ بھی بتائیں ۔

متعلقہ عنوان :