اسلام آباد ، شاہدرہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، متعدد افراد زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہدرہ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے‘ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہدرہ کے قریب گاری گہری کھائی میں جاگری حادثے کے بعد تین افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گاڑی کو حادثہ شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب پیش آیا جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔