پارٹی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نواز شریف اس قابل سمجھیں گے،پرویز رشید

عوام انجینئرڈ الیکشن اورکنٹرولڈ ڈیموکریسی قبول نہیں کرینگے، فیصلوں کے تحت پاکستان میں انجینئرڈ جمہوریت لانے کی سازش کی جا رہی ہے،عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا مسلم لیگ(ن)کے رہنما پرویز رشید کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

پارٹی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نواز شریف اس قابل سمجھیں گے،پرویز رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ انجینئرڈ الیکشن اورکنٹرولڈ ڈیموکریسی عوام کو ہرگزقبول نہیں ہے، فیصلوں کے تحت پاکستان میں انجینئرڈ جمہوریت لانے کی سازش کی جا رہی ہے،عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نواز شریف اس قابل سمجھیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیپرویز رشید نے کہا انجینئرڈ الیکشن اور کنٹرولڈ ڈیمو کریسی عوام کو ہرگز قبول نہیں ، پاکستان کے عوام نے بار بار نواز شریف پراعتماد کا اظہار کیا،پاکستانی عوام جمہوریت کی حفاظت نواز شریف کی قیادت میں کررہے ہیں ، وہ آئندہ انتخابات میں عوام شیرپر مہر لگا کر جواب دیں۔سابق وزیر نے کہا فیصلوں پر عمل کیا جاتا ہے ، تسلیم کرنا نہ کرنا عوام کی صوابدید ہے ، عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا ، ایک سوال کے جواب پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نواز شریف اس قابل سمجھیں گے۔